web counter

وہاب ریاض بھی پنجاب کی نگران کابینہ میں شامل

قومی کرکٹر وہاب ریاض بھی پنجاب کی نگران کابینہ میں شامل ہو گئے ہیں وہ آج حلف اٹھائیں گے۔

ذرائع کے مطابق پنجاب کی گیارہ رکنی نگراں کابینہ میں بلال افضل، ایس ایم تنویر، ڈاکٹر جاوید اکرم، ابراہیم مراد، تمکنت کریم، ڈاکٹر جمال ناصر بھی شامل ہیں۔

نگراں کابینہ کا منصور قادر، سید اظفر علی ناصر، عامر میر اور نسیم صادق بھی حصہ ہیں۔

یاد رہے کہ صوبہ پنجاب کے نگراں وزیراعلیٰ محسن نقوی جو میڈیا ہاؤس کے مالک ہیں، بنیادی طور پر شعبہ صحافت سے ہی تعلق رکھتے ہیں۔

واضح رہے کہ وہاب ریاض نے 27 ٹیسٹ، 91 ون ڈے اور 36 ٹی 20 انٹرنیشنل میچ کھیلے ہیں۔

Scroll to Top