زندگی موت تو اللہ پاک کے ہاتھ میں ہے مگر یہ جانتے ہوئے بھی کہ ایک دن سب ہی کو واپس اپنے رب کے حضور لوٹنا ہے۔ تو بالکل اسی طرح گزشتہ روز پاکستان کی مشہور شخصیت امجد اسلام امد انتقال کر گئے ۔ یہ ایک ادیب، شاعر اور ڈرامہ نویس تھے جن کی عزت پوری دنیا کرتی تھی۔ مگر دل کا دورہ پڑنے سے یہ انتقال کر گئے۔
لیکن یہاں یہ قابل غور ہے کہ انتقال سے 5 روز پہلے انہیں اللہ پاک نے اپنے گھر بلا لیا اور انہوں نے بیٹوں کے ساتھ عمرے کی سعادت حاصل کی۔
اس وائرل ویڈیو میں ہم دیکھ سکتے ہیں کہ یہ وہیل چیئر پر موجود ہیں، مسجد نبویﷺ میں ہر وقت ہاتھ اٹھائے کر دعائیں مانگ رہے ہیں، یہی نہیں بلکہ بیٹا ان کا سر بھی چومتا ہے۔
مسجد نبوی میں سبز گنبد کے آگے بیٹھ کر6 انہوں نے اپنا ایک خصوصی کلام بید پیش کیا جس کے بول کچھ یوں تھے “ریاض الجنہ میں ان کی حاضری میں حضوری کا گہرا رنگ تھا اور اپنی نظم لبیک مدینہ منورہ میں” میں حاضر ہوں میں حاضر ہوں”۔
واضح رہے کہ ان کی علمی خدمت کے بدولت حکومت پاکستان نے انہیں ستارہ امتیاز، صدارتی تمغہ حسن کارکردگی سمیت کئی ایوارڈ سے نوازا۔
امجد اسلام امجد 4 اگست 1944 کو لاہور میں پیدا ہوئے، انھوں نے 1967 میں پنجاب یونیورسٹی سے ایم اے اردو کیا، 1968 تا 1975 ایم اے او کالج لاہور کے شعبہ اردو میں استاد رہے۔