پاکستان سپر لیگ کے آٹھویں ایڈیشن نے جہاں سوشل میڈیا پر سب کی توجہ حاصل کر لی ہے، وہیں اب سوشل میڈیا میمز بھی وائرل ہو گئی ہیں۔
ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو چند ایسی ہی میمز کے بارے میں بتائیں گے۔
سوشل میڈیا صارفین پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب دیکھ کر منفرد اور دلچسپ میمز کے ذریعے اپنے تاثرات اور جذبات کا اظہار کر رہے ہیں۔
ایک صارف نے میم شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ پی ایس ایل کی اوپننگ تقریب میں میں اسی پرفامنس کا انتظار کر رہا تھا اور ساتھ ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے گلوکار ہونے کا دعویٰ کا کرنے والے چاہت فتح علی خان کی تصویر شئیر کر دی۔
سوشل میڈیا پر ایک میم ایسی بھی وائرل ہے، جس میں منا بھیا مشہور فلم گینگ آف وسی پور کے سین پر میم بنا دی ہے، لکھا کہ جس طرح منا بھیا کلاس میں آ کر طلباء کو پڑھنے اور ملک سنبھالنے کی ہدایت کر رہے تھے، بالکل اسی طرح آئی ایم ایف ملک کی حالت دیکھ کر پاکستان کو پی ایس ایل پر خرچہ کرنے کے بجائے ملک کی معیشت سنبھالنے کا مشورہ دے رہا ہے۔
بابر اعظم کے تاثرات والی میم نے سب کی توجہ خوب سمیٹ لی ہے، جس میں ایک پریس کانفرنس کے دوران بابر میڈیا کو خطرناک انداز سے دیکھ رہے تھے، اس پر صارف نے لکھا کہ پی ایس ایل کی افتتحای تقریب دیکھتے ہوئے میرے تاثرات کچھ یوں ہی تھے۔
جبکہ ایک صارف نے تو اکشے کمار، راجپال یادو اور جونی لیور کی فلم کا سین شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ افتتحای تقریب کا گانا فلاپ ہونے پر بابر اعظم بھی ایسے ہی کہہ رہے ہوں گے، کہ یہ بھی میری غلطی ہے۔
اگلی میم آئی ایم ایف کی ہے، جس میں ایک اداکار اپنی یاداشت بھول چکا تھا، جب اس پر دباؤ ڈالا گیا تو اس طرح کا ردعمل دے رہا تھا، اس پر صارف نے میم کچھ یوں بنائی کہ آئی ایم ایف پی ایس ایل کی تقریب دیکھ کر یہ بھول ہی گیا ہوگا کہ انہیں قرضہ دینا ہے یا لینا ہے۔