web counter

شاہین نکاح کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرنے والوں سے ناراض

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نکاح کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئرکرنے والوں سے ناراض ہو گئے۔

اپنی ٹوئٹ میں انہوں نے لکھا کہ مایوسی کی بات ہے کہ میری درخواست کے باوجود بھی ہماری پرائیویسی کا احترام نہیں کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ سمجھ سے بالاتر ہے لوگ کس طرح دوسروں کی چیزیں سوشل میڈیا پر جاری کرتےہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ درخواست کرتا ہوں ہماری فیملی سے تعاون کریں اور ہمارا یادگار دن خراب نہ کریں۔

It’s very disappointing that despite many and repeated requests, our privacy was hurt and people kept on sharing it further without any guilt.
I would like to humbly request everyone again to kindly coordinate with us and not try to spoil our memorable big day.

— Shaheen Shah Afridi (@iShaheenAfridi)

Scroll to Top