اکثر سوشل میڈیا پر مشہور شخصیات سے متعلق کچھ ایسی معلومات سوشل میڈیا پر وائرل ہو جاتی ہیں، جو کہ سب کو حیران کر دیتی ہیں۔
ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔
عمر شریف:
مشہور کامیڈین اور پاکستانی شاہکار عمر شریف نے سب کی توجہ اپنے دلچسپ انداز اور مزاح نگاری کے باعث حاصل کی، تاہم یہ بات بھی دلچسپ تھی کہ ان کے مزاحیہ انداز میں اخلاقی اقدار کا خیال رکھا جاتا تھا۔
عمر شریف کے آخری الفاظ میں وہ مریم کو یاد کر رہے تھے، ویڈیو میں وہ کہہ رہے تھے کہ مریم کو بلا دو، عمر شریف اگرچہ زیر علاج تھے تاہم ان کے لبوں پر مریم کا نام تھا۔
محمد رفیع:
محمد رفیع بھی ماضی کے مقبول گلوکار تھے، تاہم ان کی گلوکاری کو اُس زمانے کے حساب سے تو پسند کیا ہی جاتا تھا تاہم آج بھی کافی دلچسپی لی جاتی ہے۔
لیکن ان کا آخری وقت بھی لوگوں کے زہنوں میں آج تک زندہ ہے، ایک شو میں محمد رفیع کے بیٹے جاوید علی نے بتایا کہ موت سے ایک دن پہلے والد نے اچانک ہمیں کہا کہ چلو! میں جا رہا ہوں۔
یہ سُن کو جاوید بھی حیران ہو گئے تھے، کیونکہ معمول کے مطابق ابا گانے کا ریاض کر رہے تھے، اس کے بعد ابا یہ کبھی نہیں بولا کرتے تھے لیکن اُس دن ابا نے بولا تو عجیب لگا، پھر اگلے دن ابا کو سینے میں درد ہوا تب معلوم ہوا کہ اٹیک آیا ہے اسپتال لے کر گئے لیکن بچ نہ سکے۔
پرویز مشرف:
سابق صدر اور سابق آرمی چیف جنرل ر پرویز مشرف کا شمار بھی پاکستان کی مقبول ترین شخصیات میں ہوتا تھا، اپنے انداز اور دلیرانہ جذبے کی بدولت پرویز مشرف نے سب کی توجہ خوب سمیٹی۔
لیکن آخری وقت میں شدید علیل تو تھے ساتھ ہی پاکستان حکومت سے شکوہ کرتے بھی دکھائی دیے، کیونکہ انہیں جن کیسز میں ڈالا گیا تھا، اس میں ان کے مطابق ان کے وکیل کو اپنا مدعا بیان کرنے کا موقع نہیں دیا گیا تھا۔
اپنے ویڈیو پیغام میں وہ پاکستان میں بتائے لمحات، وطن سے اپنی محبت کا اظہار کرتے بھی دکھائی دیے۔
سری دیوی:
سری دیوی کی موت نے بھی جہاں صارفین کو حیران کیا وہیں، ان کے آخری الفاظ بھی سب کو افسردہ کر رہے تھے۔
یہ آخری الفاظ ان کی بیٹی سے گفتگو کے تھے، جس میں اداکارہ جھانوی کپور والدہ سے محو گفتگو تھیں۔ بھارتی سوشل میڈیا پر کے مطابق سری دیوی جھانوی کپور کو جب وہ گھر پر ہوتی تھیں، تو کھانا بھی کھلاتی تھیں اور سلایا بھی خود کرتی تھیں۔
جھانوی نے جب والدہ دبئی جانے سے پہلے آخری بار ملاقات کرتے ہوئے کہا کہ میں چاہتی ہوں کہ آپ مجھے آ کر سلا دیں۔ لیکن چونکہ ماں تیاری کر رہی تھی، یہی وجہ تھی کہ وہ اس وقت تو نہ آ سکی اور پھر بیٹی خود ہی سو گئی، بعدازاں میسج پڑھ کر ماں کمرے میں آئی لیکن بیٹی سو چکی تھی۔
ملکہ الزبتھ:
ملکہ الزبتھ کی موت کی خبر بھی سوشل میڈیا سمیت دنیا بھر میں خوب توجہ سمیٹ چکی تھی۔
کڈز اسپاٹ نامی ویب سائٹ کے مطابق ملکہ کے ساتھ موت سے 5 دن پہلے ڈاکٹر لین نے ملاقات کی تھی، وہ بتاتے ہیں کہ جب میں ان کے اعتماد سے متعلق ان سے بات کر رہا تھا، تو انہوں نے کہا کہ مجھے کوئی پچھتاوا نہیں ہے۔